Monday, October 17, 2005

مادخل و ماحصل

مادَخَل = maadaKHal
انگریزی کے اِن پُٹ (input) کا نعمُ البدل ھے اور معلومات بہم پہنچانے کے عمل و بذاتِ خود معلومات سے متعلّق ھے۔
ماحَصِل = maaHaSil
انگریزی کے آؤٹ پُٹ (output) کا نعمُ البدل ھے اور کسی نظام كے معلومات فراھم کرنے کے عمل و فراھم کردہ معلومات دونوں کیلئے استعمال ھوتا ھے۔

8 Comments:

At 10:37 PM, Blogger Shuaib said...

میری رائے میں اردو میں اصطلاحات کرنا بہت مشکل ہے ـ پھر بھی آپ کی نیک کاوشوں کیلئے مبارکباد قبول کیجئے ـ میں اِن اردو الفاظوں کا استعمال کرنے کی کوشش کروں گا ـ

 
At 6:48 AM, Blogger Saqib Saud said...

please visit http://ur.wikipedia.org
then
http://en.wikipedia.org



and then http://ur.wikipedia.org/wiki/Trans

 
At 7:43 AM, Blogger urdudaaN said...

شعیب صاحب
یہ کوئی نئ اصطلاحات نہیں ھیں بلکہ اردو نصابی کتب میں عرصہ سے مروّج ھیں۔ اور چند اصتلاحات عربی سَوفٹ ویئر سے لی جائیں گی۔
اسکے علاوہ بلاگروں کی کاوشوں کا خاص خیال رکھّا جائیگا- حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کیلئے شکریہ۔

وائز (واعظ؟) صاحب
روابط کیلئے ممنون ھوں۔ میں ان کا مطالعہ ضرور کرونگا۔

آپ حضرات اپنے تاثرات سے آگاہ کرتے رہینگے ایسی امید کرتا ھوں۔

 
At 12:04 PM, Blogger urdudaaN said...

Thanks for the kind words of appreciation. I have joined the "maehfil" (mehfil).

 
At 7:50 PM, Blogger Saqib Saud said...

جناب آپ مجھے ثاقب بھی کہ سکتے ہیں۔
ur.wikipedia.org کی اردو اصلاحات میں نے لکھی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل دل کیا تھا کے اس بارے میں آپ سے رہنمائی لو۔مگر پھر امتحان آ گیے۔

http://ur.wikipedia.org/wiki/Special:Allmessages
اس صفحے پر اصل اور اس کا جو میں نے ترجمہ کیا ہے وہ ہے شاید آپ میری اصلاح کر سکیں۔

 
At 7:28 PM, Blogger urdudaaN said...

برادر ثاقب،
تاخیر کیلئے معافی۔ میں جلد ھی اس سلسلے میں رابطہ کرنے کی کوشش کرونگا۔

 
At 12:45 AM, Blogger Fatemi said...

حضرت، اگر اردوئے خالص کی بابت اس قدر رجعت پسند ہیں تو طہارت زبان کا تقاضا یہ ہے کہ انگریزی تو کیا عربی اور دیگر زبانوں پر بھی کم ہی انحصار کیا جائے۔
اور ایسے الفاظ یوں ہی آسانی سے زبان زد عوام ہو سکیں گے۔
میں ایک عرصے سے کی بورڈ کو کلیدی تختہ ہی کہتا رہا ہوں، لیکن یہاں لاہور میں پوری کوشش کے باوجود اس اصطلاح کا نفاذ نہیں ہو سکا۔
البتہ بعض لوگ اسے "دھڑن تختہ" ضرور کہنے لگے ہیں۔

 
At 12:50 AM, Blogger Fatemi said...

حضرات! معافی چاہتا ہوں۔
ذرا غائب دماغ ہوں۔
مندرجہ بالا تعریض گزشتہ بلاگ پر لکھی ہے۔
جس میں "کلیدی تختہ" کی اصطلاح کے متعلق بحث ہوئی ہے۔
امید ہے رائے کے غلط جگہ "مادخل" کرنے پر درگذر فرمائے گا۔

 

Post a Comment

<< Home