Friday, October 21, 2005

تختۂ ِ کلید

تَختۂ ِ کَلِـید = taKHtae-kaleed
اسکا انگریزی متبادل کِی بُورڈ (keyboard) ھے۔

Monday, October 17, 2005

مادخل و ماحصل

مادَخَل = maadaKHal
انگریزی کے اِن پُٹ (input) کا نعمُ البدل ھے اور معلومات بہم پہنچانے کے عمل و بذاتِ خود معلومات سے متعلّق ھے۔
ماحَصِل = maaHaSil
انگریزی کے آؤٹ پُٹ (output) کا نعمُ البدل ھے اور کسی نظام كے معلومات فراھم کرنے کے عمل و فراھم کردہ معلومات دونوں کیلئے استعمال ھوتا ھے۔

Sunday, October 16, 2005

ربط

رَبط = rabt
انگریزی لفظ لِنک (link) کا یہ متبادل ھے، اور ویب سائٹ (web-site) کے ہائِپَر لِنک (hyper-link) کی طرف اِشارہ کرتا ھے۔
اِس کی جمع رَوابِط (links) زیرِ استعمال ھے۔

تبصرہ

تَبصِرَہ = tabserah
انگریزی لفظ کَمِینٹ (comment) کا متبادل ھے۔
اِس کی جمع تبصرے کے علاوہ "تبصرہ جات" بھی استعمال ھورھی ھے۔

اردو کے نام سے

شروعات اردو کے نام سے جو ھم سب کی زباں ھے